ایگری مال وزیراعلیٰ کا سرگودھا کے کاشتکاروں کیلئے تحفہ:محمد وسیم

 ایگری مال وزیراعلیٰ کا سرگودھا کے کاشتکاروں کیلئے تحفہ:محمد وسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا ہے کہ ایگری مال وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرگودھا کے کاشتکاروں کے لیے تحفہ ہے۔

پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے لیے 29 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ وہ رسالہ نمبر5 پر ایگری مال جاری ترقیاتی کام کے موقع پر بات چیت کررہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایگری مال پر کاشتکاروں کو ایک ہی چھت کے نیچے کنٹرول ریٹس پر اعلی کوالٹی کے بیج، کھادیں اور زرعی ادویات سمیت دیگر ضروری اشیائے دستیاب ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مستحکم کاشتکار ہی مضبوط ملکی معیشت کی ضمانت ہے۔ حکومت پنجاب نے کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کی ترویج کے لیے انقلابی پروگرام متعارف کروائے ہیں جن سے کاشتکاروں کو حقیقی معنوں میں مستفید ہونے کے لیے زراعت سمیت متعلقہ محکموں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ بعدازں ڈپٹی کمشنر نے فاڈر انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں