کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم میانوالی واپس پہنچ گئی ،شاندار کارکردگی پر نوید اقبال نے شاباش دی

 کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم میانوالی  واپس پہنچ گئی ،شاندار کارکردگی پر  نوید اقبال نے شاباش دی

میانوالی (نامہ نگار )ضلع میانوالی کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم ،نیشنل ریسکیو چیلنج میں بہترین کارکردگی دیکھانے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد واپس میانوالی پہنچ گئی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال نے بہترین فارمنس دکھانے پر شاباش دی۔

تفصیل کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس اکیڈمی میں منعقدہ نیشنل ریسکیو چیلنج میں ضلع میانوالی کی نمائندگی کرتے ہوئے کمیونٹی ایمرجینسی رسپانس ٹیم یارو خیل نے شرکت کی۔ اس دوران سرٹ ٹیم میانوالی نے زندگی بچانے کی مختلف مہارتوں پر مبنی میڈیکل ڈیمو MCI واٹر ریسکیو شیلو واٹر فائیر فائیٹنگ اور ڈزاسٹر ایمرجنسی ڈیمو میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری ضیائاللہ شاہ اور سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز نے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں