میانوالی کی کی سٹرکوں کی دھلائی صفائی ستھرائی اور تزین وآرائش

میانوالی کی کی سٹرکوں کی دھلائی  صفائی ستھرائی اور تزین وآرائش

میانوالی (نامہ نگار ) سی اوایم سی و ضلع کونسل ملک خرم افتخار کی نگرانی میں شہر کی سٹرکوں کی دھلائی صفائی ستھرائی اور تزین وآرائش کا سلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میو نسپل کمیٹی کے عملہ نے بلو خیل روڈ، جہاز چوک، سول لائنز ایریا کی سٹرکوں کی دھلائی اور صفائی کی جبکہ میو نسپل کمیٹی کے عملہ کی جانب سے سنٹر میڈیم کی تزین وآرائش کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ایم سی کے عملہ کوہدایت کی کہ کشمیر پارک اور سٹی پارک کی گرین بیلٹس اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنا یا جا ئے۔ اور روزانہ کی بنیادوں پر پودوں کو پا نی لگایا جا ئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں