3نوسرباز بینک سے رقم لیکر نکلنے والے کو’’چونا‘‘لگا گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تین نامعلوم افراد نے نوسر بازی کے ذریعے شہری کو بھاری رقم سے محروم کر دیا اور رفوکر ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ 141شمالی کا رہائشی رحمت اﷲ مقامی بینک سے رقم نکلوا کر باہر نکلا تو دو نامعلوم افراد نے اسے روک کر اپنی گری ہوئی رقم کا بتا کر باتوں میں لگا لیا اسی دوران ان کا تیسرا ساتھی بھی آن پہنچا جس نے تلاشی کے بہانے مذکورہ شخص کے 1لاکھ 65ہزار روپے نکال لئے اور فرارہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تین نامعلوم افراد نے نوسر بازی کے ذریعے شہری کو بھاری رقم سے محروم کر دیا اور رفوکر ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ 141شمالی کا رہائشی رحمت اﷲ مقامی بینک سے رقم نکلوا کر باہر نکلا تو دو نامعلوم افراد نے اسے روک کر اپنی گری ہوئی رقم کا بتا کر باتوں میں لگا لیا اسی دوران ان کا تیسرا ساتھی بھی آن پہنچا جس نے تلاشی کے بہانے مذکورہ شخص کے 1لاکھ 65ہزار روپے نکال لئے اور فرارہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔