پاکستان مرکزی مسلم لیگ بھاگٹانوالہ یونٹ کے انٹرا پارٹی الیکشن ،رمضان گجر کامیاب
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)پاکستان مرکزی مسلم لیگ بھاگٹانوالہ یونٹ کے انٹرا پارٹی الیکشن مکمل، رمضان گجر نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھاگٹانوالہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے مقامی تنظیم کے عہدوں کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا، جس میں تین امیدوار شفیق گجر، رمضان گجر اور چوہدری منصور عباس نے حصہ لیا۔الیکشن میں کارکنوں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی جبکہ ووٹنگ کا عمل مکمل طور پر پرامن اور منظم انداز میں جاری رہا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق رمضان گجر نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔