ہڑتال کے باعث مسافر دن بھر شدید پریشانی کا شکار رہے

ہڑتال کے باعث مسافر دن بھر شدید پریشانی کا شکار رہے

بھیرہ(نامہ نگار )ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث بھیرہ سے بھلوال، سرگودھا، میانی، ملکوال، چک مبارک اور جھاوریاں جانے والی کوئی بھی مسافر گاڑی اپنے روٹس پر نہ چل سکی، جس کے باعث مسافر سارا دن شدید پریشانی کا شکار رہے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ مارے مارے پھرتے رہے ۔

تاہم بھیرہ سے سرگودھا جانے والی الیکٹرو بس معمول کے مطابق اپنے روٹ پر چلتی رہی۔ دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند رہی، جس سے کاروباری حضرات کو شدید مشکلات پیش آئیں اور مختلف شہروں سے بھیرہ آنے والا تجارتی سامان رک گیا۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات فوری طور پر منظور کیے جائیں تاکہ عوام کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکے شہریوں نے ٹرانسپورٹرز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو درپیش سفری مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کوئی مناسب حل تلاش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں