ہیلمٹ بیچنے والوں نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ،حکومت نوٹس لے ،چودھری ندیم چوہان
پھلروان (نمائندہ دنیا )سماجی وسیاسی رہنما چو دھری ندیم چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے جہاں دیگر قوانین پورے کئے جارہے ہیں وہیں پر ہلیمٹ پہننے کا بھی عوام کو پابند بنایا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب اس قانون کی آڑ میں پھلروان میں موٹرسائیکل سپیر پارٹس والوں کی چاندی ہوچکی ہے جنہوں نے 2000 روپے والا ہیلمٹ 4500 روپے تک سیل کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے موٹرسائیکل چلانے والوں پر سختی کی ہے تو دوکانداروں کو بھی ناجائز منافع خوری پر ان ایکشن ہونا بھی ضروری ہے ۔
سماجی وسیاسی رہنما چو دھری ندیم چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے جہاں دیگر قوانین پورے کئے جارہے ہیں وہیں پر ہلیمٹ پہننے کا بھی عوام کو پابند بنایا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب اس قانون کی آڑ میں پھلروان میں موٹرسائیکل سپیر پارٹس والوں کی چاندی ہوچکی ہے جنہوں نے 2000 روپے والا ہیلمٹ 4500 روپے تک سیل کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے موٹرسائیکل چلانے والوں پر سختی کی ہے تو دوکانداروں کو بھی ناجائز منافع خوری پر ان ایکشن ہونا بھی ضروری ہے ۔