میانوالی اور گرد ونواح میں ٹرانسپورٹرز کی مکمل ہڑتال

میانوالی اور گرد ونواح میں ٹرانسپورٹرز کی مکمل ہڑتال

میانوالی (نامہ نگار )حکومت کی طرف سے سو فیصد جرمانے کرنے پر ملک بھر کی طرح میانوالی اور نواح میں بھی پبلک و گڈز ٹرانسپورٹرز نے بطور احتجاج ہڑتال کر دی جس سے مسافروں اور تاجروں کو شدید دشواری رہی ضلع بھر کی سڑکیں سنسان رہیں اور ٹرانسپورٹرز نے ایکا ایکی کر کے مکمل بائیکاٹ کر کے گاڑیاں بند رکھیں سڑکوں پر اکا دکا گاڑیاں اور کاریں چلتی رہیں۔

میانوالی کے دیگر شہروں میں بیرونی اضلاع سے سبزی پھل اور دیگر اجناس میانوالی نہ پہنچ سکیں جس سے سبزیوں فروٹ اور گوشت کی قیمتیں بھی بڑھ گئی اور یہ ہڑتال اگر مزید کئی روز جاری رہی تو شہری اور مسافر عاجز آ جائیں گے اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا ادھر معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے احتجاج و ہڑتال کے بعد نئے ٹریفک آرڈیننس قوانین پر عملدرآمد روک دیا اور ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں