محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام علما،آئمہ مساجد کیساتھ میٹنگ

محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام علما،آئمہ مساجد کیساتھ میٹنگ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ صحت و آبادی بھکر کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بھکر میں رجسٹرڈ علماء کرام، آئمہ مساجد، خطباء اور علاقائی مؤثر شخصیات کی کارکردگی میٹنگ و تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے تقریب کے مہما ن خصوصی سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس خان نے کہا کہ سماجی رہنما کسی بھی معاشرے میں قابل قبول اور مناسب اقدامات کے نفاذ اور مثبت رائے عامہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ علماء کرام، خطباء، آئمہ مساجد اور دیگر بااثر شخصیات کو خاندانی منصوبہ بندی، تولیدی صحت، تعلیم اور معاشی ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن اولکھ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شبانہ کوثر اور محمد اعظم نامور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء جطیب و دیگر با اثر شخصیات خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں کی حمایت اور صنفی مساوات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔کمیونٹی کی سطح پر خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں