بطور ڈپٹی کمشنر بھکر ضلع کے اہم مسائل حل کرونگا:احسان علی جمالی
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات کے مطابق ضلع بھکر میں صحت تعلیم سمیت دیگر تمام شعبوں پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے کلورکوٹ کے تمام اہم مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہو گی ان خیالات کا اظہار بھکر کے نئے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے اپنے دورہ کلورکوٹ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ۔۔۔
بطور ڈپٹی کمشنر بھکر ضلع کے اہم مسائل کو حل کریں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراھم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی نے مزید کہا کہ ضلع کے عوام کے جائز مسائل کے حل کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور سی ایم پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع کے عوام کو ان کے جائز حقوق ہر حال میں فراھم کریں گے اور ضلع کی ترقی کے لیے اہم اقدامات عمل میں لائے جائیں گے اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر بھکر نے کلورکوٹ کے بیوٹیشن پروگرام کے تحت لاری اڈہ پر ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ان کا تفصیلی معائینہ کیا اور مزید ہدایات دیں ۔