ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں جمیرز کی وجہ سے موبائل سگنلز کم
شاہ پور (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں جمیرز کی وجہ سے شاہ پورصدر و گردونواح میں موبائل فون سگنلز نہ ھونے کی وجہ سے شاہ پور کے شہری عوامی رابطہ سے محروم ھوگئے جس سے کاروباری افراد اور دیگر تمام شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے ، انجمن شہریاں شاہ پور ۔
آل پنجاب کلرکس ایسوسی ایشن شاہ پور۔ آل پرائیوئیٹ سکولز ایسوسی ایشن ۔ شاہ پور بار ایسوسی ایشن نے سروسز فراھم کرنے والی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ھے کہ فوری طور پر سگنل کا مسئلہ حل کیا جائے اور صارفین کو مکمل اور نان سٹاپ سروسز فراھم کی جاییں کیونکہ صارفین آپکو ادائیگی کررھے ہیں ۔ شہریوں نے علاقہ کے ایم این اے ۔ ایم پی اے سے بھی مطالبہ کیا ھے کہ وہ اپنا سیاسی اثر ورسوخ استعال کرتے ھو ئے اس پرابلم کا حل فوری طور پر کرائیں۔