کمرشل گاڑیوں کے چالان عارضی طور پر بند، ہڑتال ختم

 کمرشل گاڑیوں کے چالان عارضی طور پر بند، ہڑتال ختم

بھلوال(نمائندہ دنیا) پنجاب بھر کی طرح بھلوال میں بھی موٹر وہیکلز آرڈیننس 2025 کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال، ہڑتال کے دوران حکومتی سطح پر ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کمرشل گاڑیوں کیلے وہیکلز آرڈیننس 2025 اور چالانوں پر پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیاگیا ہے ۔

 جس کے بعد ہرتال ختم کردی گئی ہے ۔ اس سے قبل ٹرانسپورٹرز گرینڈ الائنس کی کال پر پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ دن بھر جام رہا۔ جنرل بس اسٹینڈ سمیت شہر کے کسی بھی اڈے سے گاڑیاں نہ نکل سکیں، جس کے باعث مسافروں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اہم روٹس پر ویگنیں، بسیں اور منی بسیں بند رہیں جبکہ شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی مبینہ طور پر معطل رہی۔ٹرانسپورٹ بندش کے باعث نہ صرف شہریوں کے معمولات متاثر ہوئے بلکہ مختلف بازاروں اور مراکز میں کمرشل سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ نجی ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات اور طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے تک مشکلات کا سامنا رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں