اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ چھٹی کے روز بھی صفائی کرواتے رہے

اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ چھٹی کے روز بھی صفائی کرواتے رہے

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ چھٹی کے روز بھی اپنی نگرانی میں کلورکوٹ کے روڈز کی صفائی کراتے رہے ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیً پنجاب کے صاف ستھرا پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد عارف انجم اتوار کی چھٹی کے روز بھی اپنی صفائی کی ٹیموں کیساتھ پپلاں موڑ اور کلورکوٹ بھکر روڈ پر صفائی کراتے نظر آئے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد عارف انجم اور صفائی کنسلٹنٹ رانا حذیفہ کا کہا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق اور سی ایم پنجاب کے صاف ستھرا پروگرام کے تحت کلورکوٹ شہر کو صاف ستھرا بنانا ہمارا مشن ہے اور ہم چھٹی کے روز بھی اس پروگرام کی کامیابی کے لیے کام کر رہے ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کا یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہو اس کے لیے ہم دن رات مصروف عمل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں