ٹریفک قوانین پر عملدرآمد،رکشہ ڈرائیورز خوفزدہ ہو گئے

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد،رکشہ ڈرائیورز خوفزدہ ہو گئے

شاہ پور (نمائندہ دنیا )سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں حاضری کا تناسب کم ھوگیا ۔ اسکی وجہ ٹریفک قوانین سختی سے عمل داری ھے ۔

 رکشہ ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا جس سے رکشہ ڈرائیورز ، موٹر سائیکل سوار مین شاہراھوں پر آنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں چا لان نہ ھوجائے اور ھماری سواری تھانہ میں بند نہ ھوجائے ۔ اس سختی کی وجہ سے سکولز میں طلباء کی حاضری کا تناسب کم ھوگیا ھے ۔ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل داری کی وجہ کافی تعداد میں شہری ہیلمٹکا استعمال کررھے ہیں ۔ والدین بھی ایسے رکشہ ڈرائیورز کو تلاش کرنے میں لگے ھوئے جن کے پاس لائسنس بھی اورہیلمٹ کا استعمال بھی کرتے ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں