ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز پنجاب ہائر ایجوکیشن کا بھاگٹانوالہ کے ایسوسی ایٹ ڈگری کالجز کا دورہ

ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز پنجاب  ہائر ایجوکیشن کا بھاگٹانوالہ کے  ایسوسی ایٹ ڈگری کالجز کا دورہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ زاہدہ اظہر نے بھاگٹانوالہ کے گرلز اور بوائز ایسوسی ایٹ ڈگری کالجز کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔زاہدہ اظہر نے کالجز میں باونڈری وال، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ و طالبات کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے اور سیکیورٹی کے تمام تقاضوں پر بھرپور عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔کالج انتظامیہ نے انہیں سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اداروں میں تمام ضروری حفاظتی اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں