اسسٹنٹ کمشنر آفس کی غیر فعال عمارت کی تزئین وآرائش

 اسسٹنٹ کمشنر آفس کی غیر فعال عمارت کی تزئین وآرائش

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی تین سال قبل ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی اسسٹنٹ کمشنر آفس کی غیر فعال عمارت کو فعال بنانے کے لیے تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

مذکورہ عمارت بنانے کے لیے جو نقشہ بنایا گیا تھا تعمیر کے بعد اس میں چھ نقائص سامنے آئے تھے خصوصاً عمارت میں اے سی آفس کے لیے جو روم بنایا گیا تھا وہ انتہائی تنگ تھا جس میں میٹنگز وغیرہ کرنے کی گنجائش نہ تھی اور عمارت کی تعمیر میں دیگر کئی خامیاں تھیں مذکورہ عمارت تین سالوں سے بند ہونے کے باعث کھنڈر دکھائی دیتی تھی عمارت میں بنائے گئے خوبصورت لان میں خود رو جھاڑیاں اگ گئی تھی اور لگائے گئے پھولدار پودے سوکھ گئے تھے گزشتہ دنوں کمشنر سرگودھا جہاں زیب اعوان نے دورہ سلانوالی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آفس کا وزٹ کیا اور مذکورہ آفس کو فوری بحال کرنے کے سلسلہ میں احکامات صادر کیے تھے جس کے پیش نظر اے سی آفس میں تزین و آرائش سمیت دیگر تعمیراتی کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں