220 سرکاری اور 10 نجی واٹر فلٹریشن پلانٹس کرنیکی تیاریاں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ڈویژن میں فیز ون کے تحت 220 سرکاری اور 10 نجی واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کیا جا رہا ہے ، ڈویژنل انتظامیہ کے مطابق ان میں سے اب تک 202 مکمل فنکشنل ہو چکے ہیں جبکہ باقی ایک ہفتے میں فعال کر دیے جائیں گے ۔
فیز ٹو کے تحت میانوالی، بھکر اور خوشاب میں 1199 فلٹریشن پلانٹس بحال کیے جا رہے ہیں، جس پر مجموعی طور پر 8370 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ ان منصوبوں میں 442 واٹر فلٹریشن پلانٹس، 29 یو ایف پلانٹس اور 728 ایف ایف پلانٹ شامل ہیں۔ خوشاب میج واٹر بوٹلنگ پلانٹ بھی فیز ٹو کا حصہ ہے ۔