ایچ آئی وی پرخاموشی اور بدنامی کا خاتمہ بروقت علاج: مقررین

ایچ آئی وی پرخاموشی اور بدنامی کا خاتمہ بروقت علاج: مقررین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ سوشیالوجی اینڈ کریمنالوجی نے ایچ آئی وی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا، ورلڈ ایڈز ڈے کے تسلسل میں منعقدہ اس سیمینار کا مقصد آگاہی میں اضافہ، اس بیماری سے متعلق غلط تصورات کے خاتمہ اور ایچ آئی وی/ایڈز کے حوالے سے سماجی فہم کو مضبوط بنانا تھا۔

سیمینار کے مہمانِ خصوصی فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے ایچ آئی وی سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر مطلوب الحسن تھے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان میں ایچ آئی وی کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور بروقت ٹیسٹنگ، محفوظ طرزِ عمل اور بیماری سے متعلق پھیلنے والی غلط فہمیوں کے ازالے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی سے متعلق خاموشی اور بدنامی کا خاتمہ ہی بروقت علاج اور مؤثر سماجی معاونت کو ممکن بنا سکتا ہے ۔شعبہ سوشیالوجی اینڈ کرمنالوجی کے انچارج ڈاکٹر شہزاد خاور مشتاق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ایڈز ڈے عالمی سطح پر اس اجتماعی ذمہ داری کی یاد دہانی ہے کہ معاشرے کو آگاہی، ہمدردی اور تحقیق پر مبنی صحت عامہ کے طریقوں کی ترویج میں کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے سماجی مسائل کو تعلیمی عمل سے جوڑنے کے شعبے کے مسلسل اقدامات کو بھی سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں