یونیورسٹی آف سرگودھا میں آن کیمپس ریکروٹمنٹ ڈرائیو ،نجی بینک نے 30طلبا کو منتخب کر لیا

یونیورسٹی آف سرگودھا میں آن  کیمپس ریکروٹمنٹ ڈرائیو ،نجی  بینک نے 30طلبا کو منتخب کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر اور پلیسمنٹ آفس کے اشتراک سے آن کیمپس ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران نجی بینک کی جانب سے 30 سے زائد ہونہار طلبہ کو ریلیشن شپ ایگزیکٹو کی اسامیوں کے لیے منتخب کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق نجی بینک کے ڈسٹرکٹ ہیڈ ملک رفیع الحسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریکروٹمنٹ ڈرائیو میں شرکت کی اورانٹرویو کے مرحلہ میں حصہ لیا۔اس ڈرائیو کے دوران 30 سے زائد طلبہ کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں