ایم ڈی واسا پانی سپلائی ٹھیکیدار کیخلاف شکایات پر برہم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایم ڈی واسا سرگودھا راؤابوبکر عمران نے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا کے پینے کے پانی کی سپلائی کے ٹھیکیدار کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک ہفتہ میں عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی ایم ڈی واسا نے ٹھیکیدار کی جانب سے سپلائی کئے جانے والے پینے کے پانی کے سمپیلز گھر گھر سے لینے کی ہدایت کی تاکہ۔۔۔
پانی کی کوالٹی پتہ چل سکے ٹھیکیدار کی جانب سے 60 لاکھ سے زائد بجلی کے بل کی ادائیگی نہ کرنے پر اسے ایک ہفتہ میں ادائیگی کرنے کی وارننگ دی اور واٹر سپلائی کے تالابوں سے جھاڑیوں کو ختم کرنے اور صفائی کرانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ پانی کی کوالٹی بہترین ہونے پر کارروائی کی جائے گی ایم۔ڈی واسا نے گٹروں پر ڈھکن نہ ہونے کی عوام کو شکایات دفتر اور 1334پر کریں اتوار کے روز بھی نگرانی میں عملہ نے گٹروں پر ڈھکن رکھے جب سے سروے بھی زور وشور سے کیا جارہا ہے ۔