ون ڈش ،لائوڈ سپیکر پر پابندی کیلئے افسر متحرک،شادی ہالز کی چیکنگ
میانوالی (نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ میانوالی کے افسران شادی بیا ہ کی تقریبات میں ون ڈش پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنا نے اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے سدبا ب کے سلسلہ میں فیلڈ میں متحرک ہوگئے۔
،ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر نگرانی گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال،ریونیو عملہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف شادیوں ہالوں کی چیکنگ کی اور شادی ہالوں کی انتظامیہ کو ون ڈش پر عائد حکو متی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔