اسد عباس مگسی کا کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کا تفصیلی د ورہ
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کا کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کاد ورہ۔ڈپٹی کمشنر نے کیڈٹ کالج کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا،تعلیمی سرگرمیوں، سیکورٹی امور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پر نسپل کیڈٹ کالج کرنل (ر) آدم خان اور اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ بھی مو جود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کالج کے بورڈآف گورنز کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اس موقع پر پر نسپل نے ڈپٹی کمشنر کو کالج میں زیر تعلیم کیڈٹس کی نصابی ہم نصابی سرگرمیوں، انتظامی و سیکورٹی امور، بورڈ نگ کی سہولیات، مسائل اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے پر نسپل کو ہدایت کی کہ کالج میں زیر تعلیم کیڈٹس کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا ئے۔