یونیورسٹی آف سرگودھا چین میں کیمپس اور ہسپتال قائم کر یگی

یونیورسٹی آف سرگودھا چین میں کیمپس اور ہسپتال قائم کر یگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں تاریخی پیش رفت کے طور پر یونیورسٹی آف سرگودھا نے چین میں کیمپس اور بین الاقوامی ہسپتال قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر د ئیے ۔

یونیورسٹی آف سرگودھا پاکستان کی اولین یونیورسٹی ہو گی جو کسی دوسرے ملک میں اپنا کیمپس وہسپتال قائم کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا نے چین کی ہائنان لیین انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ سانیا، ہائنان صوبے میں بین الاقوامی کیمپس اور بین الاقوامی ہسپتال قائم کرنے کے لیے باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔دستخطی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کے ہمراہ ہائنان لیین انویسٹمنٹ کے سینئر عہدیداران شریک تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں