ہمراہ فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا

ہمراہ فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بات ماننے سے انکار پر مسلح شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے نوجوان کو گھائل کر دیا۔

 بتایاجاتا ہے کہ 65جنوبی میں سعد وغیرہ نے فائرنگ کر کے دانش علی جو کہ اپنے ماموں جاوید اقبال کے گھر مہمان آیا ہوا تھا کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، نوجوان کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ورثاء کا کہنا کہ ہماری علاقے میں کسی سے دشمنی نہیں جبکہ ملزمان علاقے کے بدمعاش بنے ہوئے ہیں اور خوف و ہراس پھیلانے کیلئے نوجوان کو زخمی کیا جس پر پولیس نے تین نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں