ڈکیتی و چوری کی واراداتوں کے دوران لاکھوں لوٹ لئے

 ڈکیتی و چوری کی واراداتوں کے دوران لاکھوں لوٹ لئے

جیون وال کے محمد شبیر کے گودام سے 18من گندم چوری کر لی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف واراداتوں کے دوران ادرحماں کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر عمران علی سے 35ہزار روپے چھین لئے ،جبکہ استقلال آباد کالونی کے محمد سجاد،اوتیاں کے محمد فاروق،محمدیہ کالونی بھاگٹانوالہ کے محمد بلال،ظفر کالونی کے محمد بلال،63شمالی کے عبدالعزیز کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی ،موبائل فونز و دیگر اشیاء،علی پور سیداں میں نجی موبائل کمپنی کی عمارت سے تین لاکھ روپے مالیت کا ماڈول اور دیگر پرزہ جات،36جنوبی کے وارث علی کید وکان سے بھاری مالیت کی مشینری،سردار پور نون سے تنویر احمد،فاضل ٹاؤن سے سعید حسین کی موٹرسائیکلیں ،موضع لک کے محمد حیات کے ڈیرہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی لوسن کی فصل، جیون وال کے محمد شبیر کے گودام سے 18من گندم چوری کر لی گئی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں