تھانہ چکڑالہ پولیس کی کاروائی 2ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

تھانہ چکڑالہ پولیس کی کاروائی 2ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ چکڑالہ پولیس کی کاروائی، 2 ملزمان گرفتار، چھینی گئی مال مسروقہ رقم و موبائل برآمد۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔

 ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ انسپکٹر ملک عبدالغفار اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے 2 ملزمان محمد رضوان ولد شیر محمد سکنہ چکڑالہ اور ابوبکر ولد لطیف سکنہ خانیوال کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش انکشاف پر مال مسروقہ رقم 2500روپے ، 1موبائل فون برآمد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں