فیصل آباد:د یر ینہ رنجش ،شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
کھرڑیانوالہ کے علاقے میں صابر کے بیٹے کو ملزموں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)د یر ینہ رنجش کی بنا پر شہری کو فائرنگ کر کے لہولہان کر دیا گیا۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں صابر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر اس کے بیٹے کو قابو کر لیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کرتے ہوئے لہو لہان کر دیا گیا بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔