حج کا پیغام ایثار، تقویٰ اور خدمت انسانیت :محبوب الزماں بٹ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ حج کا اصل پیغام ایثار، تقویٰ، نظم و ضبط اور انسانیت کی خدمت ہے ، جسے انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے ۔
حج مسلمانوں کے درمیان اخوت، مساوات اور اتحاد کا عظیم درس دیتا ہے ، جس سے پوری امت مسلمہ کو رہنمائی حاصل کرنی چاہیے ۔وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد زون پی پی 118 کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر چودھری محمد سلیم، محمد سلیم سرور، ملک معراج الدین اور شیخ ذیشان احمد نے بھی خطاب کیا، جبکہ جماعت کے نئے ارکان نے حلف بھی اٹھایا۔محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ بیت اللہ اور روضئہ رسول ؐ پر حاضری ان کی زندگی کا ایک یادگار روحانی تجربہ ہے۔