ایک ہفتے میں 113اشتہاری مجرمان گرفتار

 ایک ہفتے میں 113اشتہاری  مجرمان گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان اور عادی مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے میں 113 اشتہاری مجرمان ( کیٹگری اے 20،کیٹگری بی 93 ) اور 18 عادی مجرمان کو گرفتارکر لیا جن کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کریں۔ اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کریں تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں