وال چاکنگ کے خاتمہ کیلئے مؤثر مہم چلانے کے احکامات
شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے آویزاں بینرز اتارنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزارت داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کی انتظامیہ کو شہر اور قصبوں میں وال چاکنگ کے خاتمہ کیلئے بلا تاخیر مؤثر مہم چلانے کے احکامات جاری کیے ہیں’ اس سلسلہ میں گاڑیوں سے بھی انتشار پھیلانے والی تحریروں کو مٹانے سمیت شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے آویزاں بینرز اتارنے کی ہدایت کی گئی ہے ’ عملدرآمد کیلئے تمام یونین سیکرٹریز کو سختی سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں سے وال چاکنگ ختم کروا کے رپورٹ کریں غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب سیکرٹریز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔