کماد کی فصل کو آگ لگانے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہو سکا

کماد کی فصل کو آگ لگانے والے  ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہو سکا

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ ساہیوال نے زمیندار کی کماد کی فصل کو آگ لگانے والے ملزمان کے خلاف ایک ہفتہ سے زائد گذرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔

 تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 4کے سابق کونسلر محمد افضل کے بیٹے محمد عزیز نے پولیس تھانہ ساہیوال کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے مورخہ 31مئی کو اسکی موضع جیسک میں زرعی اراضی پر کماد کی فصل کو طاہر ولد محمد یونس نے اپنے 4نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے آگ لگا کر اسکی 4کنال کماد کی فصل جلا ڈالی محمد عزیز کے مطابق اس نے 15پر بھی کال کی تھی مگر پولیس بروقت نہ پہنچ سکی جس کے نتیجے میں اسکی کماد کی فصل جل کر راکھ ہو گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں