ملزم گرفتار ،12 بور ڈبل بیرل بندوق برآمد
موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موچھ انسپکٹر سلیم اللہ خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم معصب خان سکنہ مواز والا کو گرفتار کرکے بندوق 12 بور ڈبل بیرل برآمد کی۔
جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ موچھ میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا۔