پوسٹمین عبدالرازق کو چشمہ سے چک چار ڈی بی پوسٹ آفس ٹرانسفر کر دیا گیا
میانوالی (نامہ نگار)چشمہ واپڈا کالونی کے واحد بڑے پوسٹ آفس میں موجود دو میں سے ایک پوسٹمین عبدالرازق کو چشمہ سے چک چار ڈی بی پوسٹ آفس ٹرانسفر کر دیا گیا ہے جس سے یہاں ڈاکخانے میں ڈیلیوری و دیگر معاملات پر حالات خراب ہو گئے۔
ہیں اور ڈیلیوری کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے چشمہ واپڈا پوسٹ آفس کے انڈر درجنوں کالونیاں ، ہاسٹلز اور درجنوں ہی بڑے پراجیکٹس ہیں جہاں روزانہ اور ارجنٹ بنیادوں پر ڈاک اور پارسلز ، منی آرڈرز ، کال لیٹرز کی تقسیم ہوتی ہے مگر اب ایک پوسٹ مین رہ جانے کی وجہ سے یہ سارے کام ٹھپ ہو کر رہ گئے اور وہ رات دس گیارہ تک ڈیلیوری کرتا رہتا ہے جس پر اسے سخت پریشانی ہے۔ شہریوں نے ڈی جی پاک پوسٹ مقصود بلوچ سے اصلاح احوال اور پوسٹ مین عبدالرازق کی یہاں دوبارہ فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے