مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنی چاہیے اسسٹنٹ کمشنرپپلاں
کندیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنرپپلاں محمدظفراقبال کی زیر صدارت تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس پپلاں میں ہوا۔
اجلاس میں علماء کرام جلوسوں و مجالس کے منتظمین اور تحصیل امن کمیٹی کے ممبران کے علاؤہ ڈی ایس پی پپلاں حقنواز میکن،ایس ایچ او صاحبانSDO واپڈا پپلاں،تحصیل منیجر ستھرا پنجاب ایجنسی پپلاں، میونسپل کمیٹی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122 کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے مذہبی ہم آہنگی کو باہمی طور پر فروغ دیں۔ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا ہے اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنی چاہیے ۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوس و مجالس کے راستوں میں صفائی ستھرائی کے ا نتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔