سب سے زیادہ ترقیاتی کام سرگودھا اور تحصیل ساہیوال میں ہو رہے ہیں ،حاجی اقبال آصف
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے مقامی صدر حاجی اقبال آصف ،جنرل سیکرٹری سجاد پاشا نے کہا ہے۔
کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو ہمیشہ ضلع سرگودھا سے محبت رہی ہے تحصیل ساہیواال نے نواز شریف کو جس بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا تھا اور ہمیشہ مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب کراتے رہے وہ قیادت کبھی بھی نہیں بھول سکتی انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ سب سے زیادہ ترقیاتی کام ضلع سرگودھا اور تحصیل ساہیوال میں ہو رہے ہیں اسی لئے عوام ن لیگ سے محبت کرتی ہے ۔