سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہونے پر اینٹیں مہنگی فروخت ہونے لگیں

 سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہونے  پر اینٹیں مہنگی فروخت ہونے لگیں

کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں پپلاں اور اسکے مضافات میں سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہونے پر اینٹیں مہنگی فروخت ہونے لگیں بھٹہ مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔

 حکومت پنجاب کے احکامات کے باوجود کندیاں اور پپلاں میں اینٹوں کا سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہو سکا جس کے باعث بھٹہ مالکان مبینہ طور پر من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں شہریوں کے مطابق ایک ہزار اینٹ پندرہ ہزار روپے تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ اینٹ کا سٹینڈرڈ سائز بھی کم ہے جس سے مکان کی تعمیر عام آدمی کیلئے مشکل ہو گئی ہے علاقہ مکینوں نے کمشنر سرگودھا، ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخنامہ فوری جاری کر کے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں