گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 5160لیٹردودھ کو چیک ، کئی اشیا ضائع

 گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں  5160لیٹردودھ کو چیک ، کئی اشیا ضائع

میانوالی (نامہ نگار)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں! ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا اور۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلاف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 5160لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں