اب واں بھچراں کے شہریوں علاج کے لئے کو میانوالی جانے کی ہرگز ضرورت نہیں ، ڈاکٹر نوخیز خان
میانوالی (نامہ نگار)مریم نواز ہیلتھ سنٹر واں بھچراں کے آوٹ سورس ہونے کے بعد بھی نجی شعبے کے طرف سے ہسپتال انچارج کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر نوخیز خان نیازی نے کہا ہے۔
کہ اب واں بھچراں کے شہریوں کو میانوالی جانے کی ہرگز ضرورت نہ ہے ہم یہاں کے مریضوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر مطلب مریم نواز ہوسپٹل میں چوبیس گھنٹے سروس سب کچھ علاج معالجہ ، ٹیسٹ ، ادویات ، فری سپیشلسٹ او پی ڈی ، نارمل ڈیلیوری ، ڈی این سی و سیزیرین و دیگر کامن آپریشن کی فری سہولت دے رہے ہیں یہاں سرجن کے علاوہ گائناکالوجسٹ اور ایم بی بی ایس لیڈی ڈاکٹر دستیاب ہیں نئی انتظامیہ کی طرف سے مفت علاج معالجہ اور آپریشن کی سہولیات کی دستیابی پر اہل علاقہ واں بھچراں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔