نجی بیوٹی کالج کی جانب سے 1روزہ لرننگ کلاس کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے نجی بیوٹی کالج کی جانب سے 1 روزہ لرننگ کلاس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سرگودھا کے علاوہ لاہور، بھلوال کوٹمومن ساہیوال سے میک اپ آرٹسٹ ۔ ہیٔر اسٹائلر۔ ہیٔر ایکسپرٹ۔ استھیٹیک ایکسپرٹ نے طلبات اور بیوٹیشنز کو جدید ٹیکنیک سے روشناس کروایا،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک نعت رسول مقبولؐ سے ہوا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ایڈووکیٹ سعدیہ نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو اعزازی سرٹیفکیٹ دئیے ۔ استھیٹیشن آمنہ نے ہائیڈرا فیشل کی مختلف ٹیکنیکس کے حوالے سے لیکچر اور پریکٹیکل کی مدد سے سیکھایا۔ بیوٹی ایکسپرٹ نرگس انصاری نے اپنی بیوٹی ٹپس کے ساتھ برائڈل کو تیار بھی کیا۔تمام ایکسپرٹ کا کہنا تھا یہ دور ہنر سیکھ کر آگے بڑھنے کا ہے ۔