ملزمان تین لاکھ کے درخت چوری کاٹ کر لے گئے

 ملزمان تین لاکھ کے درخت چوری کاٹ کر لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری جنگلات سے لکڑی چوری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 گزشتہ روز بھی محکمہ جنگلات حکام کی جانب سے رپورٹ کی گئی ہے کہ چک مبارک کے علاقے سے ملزمان تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کے درخت چوری کاٹ کر لے گئے ، فیلڈ عملہ کے پہنچنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، تاہم محکمہ جنگلات حکا م کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے دوران دانش، اظہر اور ان کے دو نامعلوم ساتھیوں کی شناخت ہوئی جو کہ مذکورہ لکڑی چوری میں ملوث پائے گئے ملزمان پہلے بھی مختلف برجیوں سے سرکاری جنگلات کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں، جس پر انکے خلاف جنوری 2026میں مقدمہ درج کیا جا چکا ہے ،اور اس مقدمہ میں ملزمان مفرورہیں ،جبکہ متذکرہ واردات کے تناظر میں ان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں