مریض کی صحت کیلئے ائیر ایمبولینس کا بڑا ریسکیو آپریشن
حادثے میں ریڑھ کی ہڈی سے متاثرہ ایک 40سالہ خاتون لاہور منتقل کیا گیا
میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت میانوالی میں مریض کی صحت کے لیئے ایک بار پھر ائیر ایمبولینس کا بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا جہاں روڈ حادثے میں ریڑھ کی ہڈی سے متاثرہ ایک 40 سالہ خاتون لاہور منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی سے لاہور جنرل ہسپتال/ پنجاب انسٹی ٹیویٹ آف نیورو سائنسسز منتقل کر دیا۔ائیر ایمبولینس کے ذریعے بروقت منتقلی پر مریضہ کے لواحقین کا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اظہارِ تشکر کا اظہار کیا گیا ہے اور شہریوں نے بھی 1122 میانوالی کی اس بڑی کاوش کو سراہا ہے۔