حکومت نے کوڈ سکین کا نیا ڈرامہ لانچ کر دیا ،نور حیات کلیار

 حکومت نے کوڈ سکین کا نیا ڈرامہ لانچ کر دیا ،نور حیات کلیار

یہ یورپ نہیں پاکستان ہے جہاں ان پڑھ کی تعداد بہت زیادہ ہے

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)تحریک انصاف کے سابق امیدوار قومی اسمبلی نور حیات کلیار نے کہا ہے کہ حکومت نے کوڈ سکین کا نیا ڈرامہ لانچ کر دیا ہے حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں پر سب سڈی کے ڈرامے میں اپنا کوڈ سکین کریں اور اپنی سبب سڈی معلوم کریں انھوں کے کہا کہ یہ یورپ نہیں پاکستان ہے جہاں ان پڑھ کی تعداد بہت زیادہ ہے اور وہ مفلسی کی زندگی گذار رہے ہیں انھوں نے کہا کہ جو دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے وہ پہلے50ہزار کا موبائل خریدیں اور اسے چلانا سیکھیں اسکے بعد اپنی سبسڈی معلوم کریں انھوں نے کہا کہ حکومت نے رلیف دینا ہے تو ڈرامے ببازی بند کر کے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں واضع کمی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں