سندھ اسمبلی کی2, پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر پولنگ جاری

کراچی (دنیا نیوز)سندھ اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس73 دادو ،پی ایس 84 ٹھٹہ اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی دو سو انتالیس وہاڑی پر پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 73 میں ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ تریپن ہزار نو سو ترانوے ہے۔ پی ایس چوراسی میں ایک لاکھ اکاون ہزار چھ سو بیالیس اور پی پی دو سو انتالیس میں چھیالیس ہزار نو سو پینسٹھ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں