ادھر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی کی حد بندیاں الیکشن شیڈول سے پہلے مکمل کر لی گئی تھیں۔سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نئی حد بندیاں الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھا رہا ہے،کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔متحدہ کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نئی حد بندیاں آئین و قانون کے خلاف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب انتخابات کا عمل شروع ہو جائے تو حلقہ بندیوں میں حد بندی نہیں کی جا سکتی،ادھر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقوں کی حدود میں تبدیلی سپریم کورٹ کے حکم پر کی گئی،حد بندی کا کام شیڈول سے قبل مکمل کر لیا گیا تھا۔