اسلام آباد یونائیٹڈ کامیاب، کراچی کنگز کو شکست

پاکستان سپر لیگ کے بیسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

شارجہ: (دنیا نیوز) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بیسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ اہم ہے۔ آگے بڑھنے کیلئے بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔ جے ایم ونس اور شاہ زیب حسین نے اننگز کا آغاز کیا۔ کراچی کنگز کو ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ صرف تین رنز کے سکور پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ REWIND to the first @KarachiKingsARY wicket, caught in the @captainmisbahpk spin-trap. pic.twitter.com/1bqzILHBDb — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 14, 2016 جے ایم ونس 2 جبکہ عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد روی بوپارا نے آ کر ٹیم کو سہارا دیا تاہم کراچی کنگز کا سکور ابھی 47 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ شاہ زیب حسن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 27 رنز بنائے۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی مشفق الرحیم نے روی بوپارا کا ساتھ دیا اور کراچی کنگز کے سکور کو 100 رنز تک پہنچایا تاہم ٹیم کا سکور 107 رنز تک پہنچا تھا کہ مشفق الرحیم 33 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ اس کے کچھ دیر ہی بعد روی بوپارا بھی 45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شعیب ملک اور شکیب الحسن نے سات، سات رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عمران خالد نے 2 جبکہ محمد سمیع، آندرے رسل اور اظہر محمود نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔    

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں