مشرف گئے تو مقدمات ادھورے رہ جائینگے: بلاول، وزیر اعظم کے اختیار میں کیا ہے: چانڈیو

پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے تحٖفظات سامنے آ گئے ہیں، بلاول بھٹو کہتے ہیں سابق صدر کو اس طرح جانے دیا گیا تو بینظیر قتل سمیت اہم کیسز ادھورے رہ جائیں گے، حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے جس طرح اپنی جان چھڑوائی تھی، اسی طرح مشرف کی بھی چھڑا دی ہے۔

کراچی: (دنیا نیوز) پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے معاملے پر حکومت تنقیدی توپوں کی زد میں آ گئی ہے، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ سابق صدر کے خلاف ان کی والدہ کے قتل سمیت اہم مقدمات چل رہے ہیں، وہ بیرون ملک گئے تو سب کیسز ادھورے رہ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سمجھتے ہیں کہ آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ پرویز مشرف کو کلین چٹ دینے کیلئے درج کیا گیا، اب حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ دوسری جانب مولا بخش چانڈیو بھی مشرف کے معاملے پر خوب بولے، کہتے ہیں میاں صاحب نے جس طرح اپنی جان چھڑوائی اسی طرح پرویز مشرف کی بھی چھڑا دی۔ مشیر اطلاعات سندھ نے سوال کیا کہ وزیر اعظم بتائیں ان کے اختیار میں کیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ کیا ان کی حکومت صرف فرمائشی پروگرام ہی رہ گئی ہے؟ حکومتی خاموشی جمہوریت کیلئے اچھا شگون نہیں ہے۔  

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں