Published on:22 October, 2019

امریکی، برطانوی سکھ یاتری کرتارپور گردوارہ کی جلد تعمیر پر حیران

نارووال : (دنیا نیوز) امریکا اور برطانیہ سے آئے سکھ یاتری کا کہنا ہے کہ یقین نہیں آتا پاکستان گورنمنٹ نے کونسا کرشمہ کیا ہے کہ ایک سال میں گردوارہ کرتارپور کا اتنا بڑا پروجیکٹ مکمل کر لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار امریکہ اور برطانیہ سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے کیا ۔ سکھ یاتریوں نے باباگورونانک کے گردوارے پر حاضری دی اور مذہبی رسومات اداء کیں ۔ دکھ یاتریوں نے گردوارہ پر باباگورونانک کی سمادی اور مزار پر ماتھا ٹیکا۔

گردوارہ کرتارپور کا دورہ کرنا والے سکھ یاتریوں میں 48برطانیہ اور 19 امریکی سکھ جن میں مرد و خواتین شامل ہیں ۔ سکھ یاتریوں نے بابا گرونانک کے گردوارے پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد پاکستان انڈیا راہداری منصوبہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

امریکہ اور برطانیہ سے آئے سکھ یاتریوں نے باباگورونانک کے گردوارے کا لنگر بھی کھایا ۔ سکھ یاتریوں نے کرتارپور کوریڈور منصوبہ دیکھا اور کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں ہر مذہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ۔

سکھ یاتریوں نے کہا کہ پاکستان گورنمنٹ نے کرتارپور راہداری کو عملی جامہ پہنا کر دنیا بھر کے سکھوں کے دل جیت لئے ہیں۔

سردارکلدیپ سنگھ نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا پاکستان گورنمنٹ نے ایک سال میں کونسا کرشمہ کیا ہے کہ اتنا بڑا منصوبہ مکمل کر لیا ہے ہم سب دیکھ کر حیران و پریشان ہوگئے ہیں۔

گردوراہ انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کو مکمل سیکورٹی کے ساتھ گردوارہ کا دورہ کروایا۔ دنیا بھر کے سکھ یاتری نے کہا کہ سکھ قوم ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں