پنجاب میں نمبرداری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منظوری دیدی

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں نمبرداری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ پینتالیس ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق نظام متحرک کرکے نمبردار کو اہم حکومتی اقدامات میں پارٹنر بنایا جائے گا۔ 14 کے قریب اہم ذمہ داریاں نمبرداری نظام کے تحت سرانجام دی جائیں گی۔

45 ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں ملیں گی۔ نمبرداری نظام کو فعال بنا کر سرکاری واجبات کی وصولی کو تیز کیا جائے گا۔ ناجائز تجاوزات اور سرکاری عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ بھی نمبرداری نظام کے ذمہ ہوگی۔

فصلوں کی گرداوری اور ضلع کے کلکٹر کے احکامات کی تعمیل نمبرداروں پر لازم ہوگی۔ حکام کی جانب سے جاری سمنوں میں نمبردار سرکاری حکام کی معاونت کریں گے۔

 

اس کے علاوہ کسانوں کو جدید کاشتکاری اور ان کے بچوں کو سکولز کی جانب راغب کرنا بھی نمبرداری نظام کا حصہ ہوگا۔ سرکاری کھالے یا نہر میں شگاف یا چوری کی صورت میں اطلاع کرنا بھی نمبردار کے فرائض میں شامل ہوگا۔
 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں