داعش امریکا و یورپی یونین کیلئے بڑا چیلنج بن گئی،جان کیری

 داعش امریکا و یورپی یونین کیلئے بڑا چیلنج بن گئی،جان کیری

دہشت گرد تنظیم کے خاتمے کیلیے ہم پرعزم ہیں لیکن اس میں بہت وقت لگے گا

میونخ (آن لائن) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش امریکا اور یورپی یونین کیلئے سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے ، میونخ میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے ے کہاکہ کہ میرا ملک داعش کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ، لیکن یہ بات واضح ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم کا وجود مٹانے کیلئے طویل وقت درکار ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہم شام میں امن اور جمہوریت دیکھنا چاہتے ہیں،لیکن شامی صدر بشار الاسد اس راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں