مغرب کے ساتھ نئی سرد جنگ شروع ہوگئی،روسی وزیر اعظم

مغرب کے ساتھ نئی سرد جنگ شروع ہوگئی،روسی وزیر اعظم

عالمی سطح پر کشیدگی میںاضافے کا اصل ذمے دار نیٹو ہے ،دمتری میدویدف

ماسکو (آن لائن)روسی وزیر اعظم دمتری میدویدف نے کہا ہے کہ روس اور مغرب کے مابین نئی سرد جنگ شروع ہوگئی ہے ، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوںنے میونخ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام اور یوکرائن تنازعات کی وجہ سے مغرب اور روس کے مابین تناؤ بہت بڑھ چکا ہے ، عالمی سطح پر کشیدگی کو بڑھانے میں مغربی ممالک کے دفاعی اتحاد نیٹو نے انتہائی منفی کردار ادا کیا ، وہی روس اور مغرب کے تعلقات میںخرابی کا اصل ذمے دار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں